انتخابات سبوتاژ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے تاج حیدر
انتخابی دفاتراورسیاسی ریلیوں پر حملے کرنیوالوں کو گرفتار کرکے سزا دی جائے
بیوروکریسی اور پولیس میں من پسند تعیناتیاں جاری ہیں، پیپلز پارٹی الیکشن سیل. فوٹو: فائل
KARACHI:
پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صوبائی الیکشن سیل کا ایک اجلاس الیکشن سیل کے سربراہ تاج حیدر کی زیر صدارت الیکشن سیل میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں الیکشن سیل کے اراکین پروفیسر این ڈی خان، لال بخش بھٹو، سینیٹر سعید غنی ، وقار مہدی، حبیب الدین جنیدی ، لطیف مغل ، پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری سید نجمی عالم اور این اے 250سے قومی اسمبلی کے امیدوار راشد حسین ربانی نے بھی شرکت کی۔
اجلا س میں اب تک کی انتخابی مہم کا جائزہ لیا گیا،کراچی میں سیاسی جماعتوں کے انتخابی دفاتر اور ریلیوں پر حملو ں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ سیاسی جماعتوں کے انتخابی دفاتر اور ریلیوں پر حملے کے ملزمان کو گرفتار کرکے سزا دی جائے اور انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے والے عناصر کیخلاف کاروائی کی جائے۔
اجلاس میں کہا گیا کہ انتخابات کو پرامن ، شفاف، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انعقاد کی تمام تر ذمے داری الیکشن کمیشن پر ہے، محسوس ہوتا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی ذمے داری پوری کرنے میں ناکام ہورہا ہے، نہ ہی امیدوار وں کی سکیورٹی کیلیے مناسب اقدامات کیے گئے ہیں اور نہ ہی انتخابی جلسوں ریلیوں ، امیدواروںاور کارکنوں کو تحفظ فراہم کیا جارہا ہے۔
اجلاس میں کہا گیا کہ بیوروکریسی اور پولیس میں من پسند افراد کو مخصوص مقامات پر تعینات کیا جارہا ہے اور اپنے سیاسی مقاصد کیلیے استعمال کیا جارہا ہے،اجلاس میں پرانا گولیمار پی ایس92 اور لیاری پی ایس 108اور پی ایس 109میں پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی انتخابی مہم کی ریلیوں سے پارٹی کے کارکنوں کی گرفتاریوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری طور پر رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کے کارکن شدت پسندی اور انتہاپسندی کی راہ میں رکاوٹ ثابت ہونگے۔