الیکشن ڈیوٹی کیلیے پولیس کی تربیت یقینی بنائی جائےآئی جی سندھ

اب پولیس میں صرف دیانتدار اور فرض شناس افسران وجوانوں کیلیے گنجائش ہو گی.


Staff Reporter April 21, 2013
شہریوں کا تحفظ پولیس کے فرائض منصبی کا حصہ ہے،پولیس دربار سے خطاب فوٹو: فائل

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام شبیر شیخ نے انتخابات کے دوران فرائض کی ادائیگی کیلیے پولیس افسران اور جوانوں کی باقاعدہ تربیت اور فرائض کی ادائیگی کیلیے تعینات پولیس جوانوں کی حفاظتی شیٹس ، ہیلمٹس ، بلڈ پروف جیکٹس ، آنسو گیس گنز اور دیگر اشیا کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

گارڈن ہیڈکوارٹرز میں پولیس دربار سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ پولیس افسران اور جوان فرائض کو دیانتداری سے انجام دیں کیو نکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کے فرائض منصبی کا بنیادی حصہ ہے اور اس سلسلے میں ہر افسر اور جوان کی کار کردگی کی جانچ کے لیے باقاعدہ حکمت عملی مرتب کر لی گئی ہے لہٰذا اب محکمہ پولیس میں صرف دیانتدار اور فرض شناس پولیس افسران اور جوانوں کے لیے ہی گنجائش ہو گی ، جبکہ غفلت اور لا پروائی کے مرتکب افسران و جوانوں اور بالخصوص ایس ایچ او ز کے خلاف سخت انضباطی کارروائی کر کے انھیں آئندہ کسی بھی اہم ذمے داری کیلیے بلیک لسٹ کردیا جائیگا۔



تمام ڈویژنل ایس ایس پیز ، ایس پی اوز اور ایس ایچ اوز الیکشن فرائض کی ادائیگی کے ضمن میں پولیس افسران اور جوانوں کی تربیت کے اقدامات کریں، شہریوں کی ایف آئی آر کے عدم اندراج اور تاخیری حربوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا، فرائض کی ادائیگی کے دوران شہریوں کے ساتھ مثبت رویہ ، برتائو اپنائیں اور انکی شکایات کے ازالے کیلیے ہر ممکن قانونی مدد کی جائے ، ایڈیشنل آئی جی کراچی نے دربار میں پولیس افسران اور جوانوں کو درپیش مختلف مسائل سے بھی تفصیلی طور پر آگاہی حاصل کی اور ان کے حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔

مقبول خبریں