قومی کرکٹرز کو جنوبی افریقی ٹورکے معاوضے کی ادائیگی
سینٹرل کنٹریکٹ لاگو نہ ہونے کی وجہ سے گذشتہ برس کے لحاظ سے رقم دی گئی.
پرانی تنخواہوں والے نئے معاہدوں کااعلان رواں ہفتے متوقع،پرفارمنس رپورٹ موصول۔ فوٹو: فائل
پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو دورئہ جنوبی افریقہ کے معاوضے کی ادائیگی کردی، سینٹرل کنٹریکٹ لاگو نہ ہونے کے سبب گذشتہ برس کے لحاظ سے رقم دی گئی ہے۔
دوسری جانب سلیکٹرز نے بورڈ کی ہدایات پر معاہدوں کیلیے کھلاڑیوںکی کارکردگی کی تفصیلات ارسال کر دیں، پرانی تنخواہوں والے نئے کنٹریکٹ کا اعلان رواں ہفتے متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کا طویل جنوبی افریقی ٹور 24مارچ کو ختم ہوا تھا، بورڈ نے اب جمعے کے روز کھلاڑیوں کو میچ فیس و دیگر ادائیگیاں کر دی ہیں، ذرائع نے نمائندہ ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ جمعے کے روز چیک ارسال کر دیے گئے، جن پلیئرز کو اب تک موصول نہیں ہوئے انھیں بھی پیر تک مل جائیں گے،چونکہ سینٹرل کنٹریکٹ دسمبر میں ختم ہو چکا اور نئے معاہدوں کا تاحال اعلان نہیں ہوا،اس لیے گذشتہ برس کے لحاظ سے ہی رقم دی گئی ہے، ایسے کھلاڑی جو بورڈ کے زیرمعاہدہ نہیں تھے انھیں سی کیٹیگری کے لحاظ سے معاوضہ دیاگیا۔
دوسری جانب نئے سینٹرل کنٹریکٹ کو حتمی شکل دینے کیلیے کمیٹی تیزی سے کام کر رہی ہے،گذشتہ دنوں سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی نے سفارشات مسترد کرتے ہوئے دوبارہ کام کرنے کی ہدایت دی تھی، ذرائع نے بتایا کہ بورڈ کے کہنے پر سلیکشن کمیٹی نے تمام کھلاڑیوں کی حالیہ کارکردگی کی تفصیلات ارسال کردی ہیں،اس سے پلیئر کی کیٹیگری کا حتمی تعین کرنے میں مدد ملے گی، پی سی بی رواں ہفتے فہرست جاری رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے، مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ خود ٹیم کے چند سینئر کھلاڑی سینٹرل کنٹریکٹ میں تاخیر چاہتے ہیں، ذرائع کے مطابق گذشتہ دنوں بورڈ کے ایک اعلیٰ عہدیدار کو چند کرکٹرز نے تجویز دی کہ چیمپئنز ٹرافی کے بعد معاہدوں کا اعلان کیا جائے،ایونٹ سے قبل اعلان ہوا تو معاوضوں میں اضافہ نہ ہونے سے کھلاڑیوں کا مورال گر سکتا ہے۔