الیکشن میں فوج بلانے کی بات کرنا غلط ہے سسی پلیجو
ٹھٹھہ علاقہ غیر نہیں،پیپلز پارٹی کی مقبولیت سے ہمارے مخالفین بوکھلا گئے
سسی پلیجو نے کہا کہ پیپلزپارٹی شہیدوں کی پارٹی ہے اور آئندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ فوٹو: فائل
پریس کلب ٹھٹھہ میں پیپلزپارٹی کی سسی پلیجو، عبدالحمید سومرو اور امتیاز قریشی نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ ٹھٹھہ ضلع میں پیپلزپارٹی کا کی مقبولیت کا گراف مزید بڑھ گیا ہے۔
عوام کی روزانہ پیپلزپارٹی میں شمولیت دیکھ کر مخالفین الزام تراشیوں پر اتر آئے ہیں، انھوں نے کہا کہ ٹھٹھہ ضلع کوئی وانا یا فاٹا کاعلاقہ غیرنہیں جہاں طالبان ہوں، الیکشن میں فوج کوبلانے کی بات انتشار پیدا کرنے والی بات ہے اور نواز شریف سندھ میں الیکشن کو سبوتاژ کرنے کی سازش کررہے ہے۔ انھوں نے کہاکہ ہم پر لگائے جانے والے مخالفین کے تمام الزامات مکمل طور پر رد کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ مشرف کے لوٹے لوگوں کو خطوط کے ذریعے ہراساں کرنے کا عمل فوری بند کریں، پیپلزپارٹی شہیدوں کی پارٹی ہے اور آئندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ اس سے قبل سسی پلیجو نے بھارا شہر میں عوام سے ملاقات کی اور کئی برادریوں نے پیپلزپارٹی کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔