ڈکٹیٹر پیپلز پارٹی کا کچھ نہ بگاڑ سکے امین فہیم

10جماعتی اتحاد والے مٹیاری میں یوسی الیکشن تک نہیں جیت سکتے


Nama Nigar April 22, 2013
مخدوم امین فہیم نے کہا کہ پی پی کے خلاف روز اول سے ابھی تک کئی اتحاد بنتے ٹوٹتے رہے ہیں. فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی شہیدوں کی پارٹی ہے، ڈکٹیٹر پی پی کا کچھ نہ بگاڑ سکے، ہمارے مخالفین مٹیاری کی ایک یونین کونسل سے نہیں جیت سکتے۔

ان خیالات کا اظہار پی پی پارلیمنٹرین کے صدر مخدوم امین فہیم نے ہالا میں جلسہ عام سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ پی پی کے خلاف روز اول سے ابھی تک کئی اتحاد بنتے ٹوٹتے رہے ہیں اور آنے والے الیکشن میں ہم ایک بار پھر جیت کر نہ صرف سندھ بلکہ پورے ملک میں حکومت بنائیں گے اور آنے والا وزیراعظم بھی پی پی کا ہی ہوگا۔



انھوں نے کہا کہ اگر پی پی نہ ہوتی تو ملک ہمیشہ کے لیے آمروں اور ڈکٹیٹروں کے رحم و کرم پر ہوتا۔ انھوں نے مزیدکہا کہ مٹیاری ضلع میں ان کے مخالفین کو الیکشن کے دن سب معلوم ہو جائے گا۔ اس موقع پر مخدوم رفیق الزماں ، مخدوم جمیل الزماں سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مقبول خبریں