سہواگ کی فارم آتے ہی دہلی کی سوئی قسمت جاگ اٹھی
ممبئی کو 9وکٹ سے ہراکر سیزن کی پہلی فتح پالی، پنجاب نے پونے کو زیرکرلیا.
ممبئی کو 9وکٹ سے ہراکر سیزن کی پہلی فتح پالی، پنجاب نے پونے کو زیرکرلیا. فوٹو: فائل
وریندرسہواگ کے فارم میں آتے ہی دہلی ڈیرڈیولز کی سوئی قسمت جاگ اٹھی۔
ممبئی انڈینز کو 9 وکٹ سے شکست دے کر رواں سیزن میں پہلی فتح ریکارڈ کرادی، اوپنر 95 رنز پر ناقابل شکست رہے۔ دوسرے میچ میں کنگز الیون پنجاب نے پونے واریئرز کو 7 وکٹ سے مات دی، اظہر محمود نے دووکٹیں لیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق ویسٹ انڈین اسٹار ویون رچرڈز کی جانب سے دہلی ڈیرڈیولز کو بطور سفیر و مشیر جوائن کرتے ہی اس میں جان پڑگئی، ممبئی انڈینز کے خلاف 162 رنز کا ہدف دہلی نے صرف ایک وکٹ گنوا کر 17 اوورز میں حاصل کرلیا، مہیلا جے وردنے اور وریندرسہواگ کے درمیان 151 کی اوپننگ شراکت ہوئی ، جے وردنے 59 کو اپنے ہی ہموطن لسیتھ مالنگا نے ایل بی ڈبلیو کیا، سہواگ نے 57 گیندوں پر 2 چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے 95 رنز اسکور کیے۔
اس سے قبل ممبئی نے 4 وکٹ پر 161 رنز بنائے، اس بار رکی پونٹنگ نے اپنے بجائے ڈیوائن اسمتھ کو ٹنڈولکر کے ہمراہ اوپننگ کے لیے بھیجا مگر فائدہ نہیں ہوا، اسمتھ 8 رنز پر آئوٹ ہوگئے، ٹنڈولکر نے 54 رنز بنائے، روہت شرما 73 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ موہالی میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں کنگز الیون پنجاب نے پونے کا دیا ہوا 186 رنز کا ہدف 3 وکٹ پر حاصل کیا، ڈیوڈ ملر 80 اور مندیپ سنگھ 77 رنز پر ناقابل شکست رہے، اظہر محمود صفر پر آئوٹ ہوئے۔ اس سے پہلے پونے واریئرز نے 4 وکٹ پر 185 رنز بنائے، ایرون فنچ نے 64، روبن اتھاپا نے 37 جبکہ کمر کی تکلیف سے نجات کے بعد واپس آنے والے یوراج سنگھ اور لیوک رائٹ نے 34، 34 رنز بنائے، دونوں اظہر محمود کی وکٹ ثابت ہوئے۔