سخت سیکیورٹی انتظامات میں لندن میراتھن کا پرامن انعقادکینین ایتھلیٹ فاتح

بوسٹن دھماکوں کے بعد ایونٹ میں پولیس کی موجودگی 40 فیصد زیادہ رہی،7لاکھ شہری سڑکوں پر موجود رہے۔


Sports Desk April 22, 2013
فواد عالم اور خالد لطیف اگلے سیزن کے ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں شرکت نہیں کر سکیں گے. فوٹو: رائٹرز

بوسٹن میں گذشتہ دنوں ہونے والے دھماکوں کے بعد اتوار کو لندن میراتھن کا انعقاد پرامن طور پر ہوگیا۔

حالات کے پیش نظر میراتھن میں پولیس کی موجودگی 40 فیصد تک بڑھادی گئی تھی، منتظمین کے مطابق ایونٹ کو دیکھنے کیلیے مجموعی طور پر سات لاکھ افراد شہر کی شاہراہوں پر آئے، دوران ریس بہت سے شرکا نے بوسٹن سانحے کے ہلاک شدگان اور زخمیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اپنے بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھیں رکھیں، نصف فاصلے تک دوڑنے والے اولمپک چیمپئن مو فاراہ نے انکشاف کیا کہ وہ تاخیر سے اٹھنے کے سبب ریس کے لیے بس کھودینے کے قریب تھے لیکن انھوں نے وقت کیخلاف جنگ کرتے ہوئے لندن میراتھن سے قبل بوسٹن سانحے پر علامتی طور پر 30 سیکنڈ کے لیے خاموشی اختیار کیے جانے کے موقع پر شرکا کوجوائن کرلیا۔

 



ریس کے شرکا نے فاراہ کو اپنے درمیان دیکھ کر ان کا پرجوش استقبال کیا، بعد ازاں مقامی ریڈیو سے بات چیت میں برطانیہ کے اولمپک ہیرو نے بتایا کہ میں اتوار کی صبح تاخیر سے جاگنے کی وجہ سے ریس میں شرکت کے لیے لیٹ ہوگیا تھااور میں بس مس کرنے جارہا تھا، ریس میں نصف فاصلے تک شامل رہنے کے معاملے پر کچھ حلقے ان پر تنقید بھی کرتے رہے ہیں۔

اولمپک 5 ہزار اور 10 ہزار میٹر ریس کے چیمپئن فاراہ کو رواں برس ایونٹ کا نصف فاصلہ طے کرنے پر منتظمین سے ساڑھے چار لاکھ پائونڈ ملے ہیں، لندن میراتھن ریس کینیا کی پریسچا جیپٹو نے جیتی ، ان کی ہموطن ایڈنا کیپلگاٹ دوسرے اور جاپان کی یوکیکو ایکابا نے تیسری پوزیشن کے ساتھ اختتام کیا، لندن اولمپک چیمپئن ٹی کی گیلینا مینز وہیل چیئر ایتھلیٹ جوش کیسیڈی سے ٹکراجانے کے بعد کوئی پوزیشن نہیں لے پائیں۔

مقبول خبریں