فوج کے نام سے بھیجی گئی جعلی ای میل سے ہوشیار رہیں ترجمان پاک فوج

آئی ایس پی آر کے نام سے موصول ہونےوالی جعلی اور بدنیتی پر مشتمل ای میل سے ہوشیار رہیں، ترجمان آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے نام سے موصول ہونےو الی جعلی اور بدنیتی پر مشتمل ای میل سے ہوشیار رہیں، ترجمان آئی ایس پی آر فوٹو:فائل

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے انٹرنیٹ صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ آئی ایس پی آر کے نام سے ملنے والی جعلی ای میل سے ہوشیار رہیں۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہ صارفین آئی ایس پی آر کے نام پر 'invite@ispr.press' ای میل ایڈریس کی جانب سے موصول ہونےوالی جعلی اوربدنیتی پر مبنی ای میل سے ہوشیار رہیں۔


ہم یہ وضاحت کرنا چاہتے ہیں کہ ان جعلی ای میلز کا آئی ایس پی آرسے کوئی تعلق نہیں۔ اگرآپ کواس طرح کی ای میل موصول ہوتو اسے ہرگزنہ کھولیں اور ڈیلیٹ کردیں، اگر غلطی سے کھل جائے تو اس میں موجود کسی بھی لنک پر کلک نہ کریں، کیونکہ اس صورت میں آپ کے کمپیوٹر یا فون کی سیکیورٹی خطرے میں پڑسکتی ہے۔

Load Next Story