عمان سے سمندری طوفان ٹکرا گیا 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی
ملک میں طوفانی بارشیں اور 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، ساحلی علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ
کئی علاقے زیر آب آگئے اور شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے، تعلیمی ادارے و کاروباری مراکز بند فوٹو: اے ایف پی
بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان عمان سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن میں تباہی مچانے کے بعد سمندری طوفان میکونو عمان سے بھی ٹکرا گیا جس سے 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
متاثرہ علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگ محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کررہے ہیں۔
طوفان کے باعث ملک میں معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئے ہیں اور تعلیمی ادارے و کاروباری مراکز بند کردیے گئے ہیں۔
https://youtu.be/79dMoqY6Crg
عمان سے ٹکرانے کے بعد میکونو طوفان کیٹیگری 3 میں تبدیل ہوگیا جس کے باعث 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے لگیں اور موسلا دھار بارش ہورہی ہے۔
کئی علاقے زیر آب آگئے اور گھروں میں پانی داخل ہوگیا جس کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے جبکہ پورے ملک کی شاہراہوں پر شدید ٹریفک جام اور پٹرول نایاب ہوگیا ہے۔
https://player.vimeo.com/video/271976402
عمان کے سلالہ ایئر بیس میں بھی پانی بھر گیا ہے اور سول ڈیفنس سینٹر کو بھی خالی کرالیا گیا ہے۔ عمان کی حکومت نے ساحل پر ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے ملک کے دوسرے بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو 24 گھنٹے کیلیے بند کردیا ہے۔
واضح رہے کہ میکونو طوفان سے گزشتہ روز یمن میں 19 افراد لاپتہ ہوگئے تھے۔