کراچی میں ہیٹ ویوکی نئی وارننگ شہریوں کو 3 روز تک محتاط رہنے کی ہدایت
کراچی میں ہیٹ ویو کی وارننگ کے پیش نظر شہر میں 29سے31مئی تک درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا
آج کراچی کا ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے فوٹو:آن لائن
شہر قائد کے لوگ ایک بار پھر شدید اور جھلسا دینے والی گرمی کے لیے تیار رہیں محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویوکی نئی وارننگ جاری کرتے ہوئے شہریوں کواگلے تین روز تک محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے آغاز کے ساتھ ہی گرمی نے کراچی میں ڈیرے ڈال لیے ہیں گزشتہ ہفتے شدید، چلچلاتی ہوئی دھوپ اور سمندری ہواؤں کی بندش نے شہریوں کا جینا مشکل کردیاتھا تاہم گزشتہ دوروز سے سمندری ہوائیں چلنے کے باعث شہریوں کی جان میں جان آئی تھی کہ محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر ہیٹ ویو کی وارننگ جاری کردی ہے۔ کراچی میں 29 سے 31 مئی تک درجہ حرارت 40 سے 44 درجہ سینٹی گریڈ رہےگا۔ ہیٹ ویو کے دوران سمندری ہوائیں بند رہنے جبکہ شمال اور شمال مغرب کی جانب سے گرم ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موسم آج بھی گرم اور خشک رہے گا جب کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔ دوپہر3 بجے کراچی کا درجہ حرارت37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔ جب کہ ہوامیں نمی کا تناسب 50 فیصد سے کم رہے گا۔
کراچی میں ایک بار پھر ہیٹ ویو کی وارننگ کے پیش نظر شہر میں اگلے تین روز تک درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گالہٰذا شہری صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں، ہلکے رنگوں کے ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہنیں اور سرپر گیلا کپڑا رکھیں۔ یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے ہیٹ ویو اورگرمی کی شدت سے بچا جاسکتا ہے۔