طویل انتظار کے بعد ڈیبیو کو عثمان صلاح الدین یادگار نہ بنا سکے
اسدشفیق سے کیپ وصول کرنے والے بیٹسمین 4رنزتک محدود،انجرڈ بابر باہر
انگلش پلیئنگ الیون میں3تبدیلیاں،سیم کیورن کوکیریئرکے آغاز کا موقع مل گیا۔ فوٹو: اے ایف پی
طویل انتظارکے بعد ٹیسٹ ڈیبیوکوعثمان صلاح الدین یادگار نہ بنا سکے، اسد شفیق سے کیپ وصول کرنے والے بیٹسمین صرف4رنز تک محدود رہے۔
عثمان صلاح الدین پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے 232 ویں کرکٹر بن گئے،اسد شفیق نے انھیں دیگر کھلاڑیوں کی موجودگی میں ٹیسٹ کیپ پہنائی،لاہور سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ عثمان صلاح الدین کو 2010 میں پاکستان کی جانب سے ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیوکا موقع ملا تاہم وہ دونوں میچز میں خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا پائے تھے۔
99 فرسٹ کلاس میچز میں46.53 کی اوسط سے 6329 رنز بنانے والے بیٹسمین پاکستان ٹیم کے ساتھ چند ٹورز کرنے کے باوجود ٹیسٹ کیپ نہیں پہن سکے،اب انجرڈ بابر اعظم کا خلا پُر کرنے کیلیے انھیں کیریئر میں پہلا موقع ملا لیکن وہ اسے یادگار نہیں بنا سکے،انھوں نے 18 گیندوں پر 4رنز بناکر پویلین کی راہ لی۔
دوسری جانب انگلینڈ نے اپنی پلیئنگ الیون میں3تبدیلیاں کیں،ہیمسٹرنگ انجری کا شکار بین اسٹوکس کی جگہ سیم کیورن کو ڈیبیو کا موقع ملا،19سال 363دن کے آل رائونڈر کو سابق کرکٹر گراہم تھارپ نے کیپ دی،آئوٹ آف فارم اوپنر مارک اسٹونمین کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ پہلے ہی کیا جا چکا تھا،کیٹن جیننگز نے ان کی نشست سنبھال لی،کرس ووئیکس کیلیے مارک ووڈ کو جگہ خالی کرنا پڑی۔
دریں اثنا بین اسٹوکس کی آسٹریلیا کیخلاف 13جون سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز میں دستیابی بھی یقینی نہیں،آل رائونڈر کا اسکین اگلے ہفتے ہونے کے بعد صورتحال واضح ہوگی۔