عیدالفطر پر ریلوے کے کرایوں میں کمی کا اعلان
عیدالفطر پر اضافی ٹرینیں بھی چلائی جائیں گی، ترجمان پاکستان ریلوے
عیدالفطر پر مسافروں کو کرایوں میں 30 فیصد رعایت دی جائے گی، ترجمان پاکستان ریلویز فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
پاکستان ریلویز نے عیدالفطر پر مسافروں کے لئے کرایوں میں 30 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ریلویز نے عیدالفطر پر کرایوں میں 30 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان ریلویز کے سی ای او آفتاب اکبر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اے جی ایم ٹریفک عبدالحمید رازی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس نے عید پیکج کی منظوری دے دی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: مسافروں کے لئے رمضان پیکج کا اعلان
ترجمان ریلوے کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان ریلوے اس وقت رمضان پیکج کے تحت ایڈوانس بکنگ پر تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز پر کرایوں میں 20 فیصد رعایت دے رہا ہے، تاہم عید کے دونوں دن تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز پر کرایوں میں 30 فیصد رعایت دی جائے گی ۔ ترجمان نے مزید کہا کہ عیدالفطر پر پاکستان ریلویز مسافروں کی سہولت اور ہم وطنوں کو ان کے پیاروں سے ملانے کے لئے اضافی ٹرینیں بھی چلائے گا۔