آج رات چاند گرہن ہوگا جسے جزوی طورپرپاکستان میں بھی دیکھا جاسکے گا
چاند گرہن کا آغاز25 اور 26اپریل کی درمیانی شب12بج کر52منٹ پرہوگا جوایک بج کر30 منٹ تک جاری رہےگا، چیف میٹرولوجسٹ کراچی فوٹو: فائل
آج رات چاند گرہن ہوگا اور اسے جزوی طور پر پاکستان میں بھی دیکھا جاسکے گا۔
چیف میٹرولوجسٹ کراچی توصیف عالم کے مطابق چاند گرہن کا آغاز 25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب 12 بج کر 52 منٹ پر ہوگا، جو ایک بج کر 30 منٹ تک جاری رہے گا۔ واضح طور پر چاند گرہن کو ایک بج کر 8 منٹ پر دیکھا جاسکے گا، ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ زمین اور چاند دونوں سورج سے روشنی حاصل کرتے ہیں، گردش کے دوران زمین کا سایہ چاند اور سورج کے درمیان آجانے سے چاند کی سطح تاریک دکھائی دینے لگتی ہے اور یہ عمل سال میں دومرتبہ ہوتاہے ۔