بھارت کا لانگ رینج بیلسٹک میزائل اگنی 5 کا تجربہ
اگنی 5 میزائل کے اس سے قبل 5 تجربے ناکام ہوئے تھے
میزائل کی رینج 5ہزار کلومیٹر ہے (فوٹو: فائل)
KUWAIT CITY,:
بھارت نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے لانگ رینج بیلسٹک میزائل اگنی 5 کا تجربہ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق خشکی سے خشکی پر ہدف کو نشانہ بنانے والے اس میزائل کی حد 5 ہزار کلومیٹر ہے، اگنی 5 میزائل کے اس سے قبل 5 تجربے ناکام ہوئے تاہم اس بار میزائل کا تجربہ کامیاب رہا ہے اور اس نے مطلوبہ سفر کامیابی سے طے کیا۔
یہ بھی پڑھیں: جنگی جنون میں مبتلا بھارت کا اگنی 2 بیلسٹک میزائل کا تجربہ
جدید جوہری صلاحیت کے حامل اگنی 5 کا تجربہ اوڑیسہ بندرگارہ کے قریب ڈاکٹر عبدالکلام جزیرے پر کیا گیا، میزائل کی رفتار اور اس کی کارکردگی کو ریڈار کی مدد سے مانیٹر کیا گیا۔
اس قسم کے دیگر میزائلوں کی بہ نسبت اگنی 5 انتہائی جدید ٹیکنالوجی کا حامل ہے جس میں نیوی گیشن اور گائیڈنس کے جدید آلات نصب ہیں۔