ہجوم نے بکری چوری کے الزام میں تشدد کرکے نوجوان کو قتل کردیا
مشتعل ہجوم نے بکری چوری کرنے کا الزام لگا کرنوجوان کو سرعام موت کے گھاٹ اتار دیا
مشتعل ہجوم نے بکری چوری کرنے کا الزام لگا کرنوجوان کو سرعام موت کے گھاٹ اتار دیا فوٹو:فائل
درجنوں مشتعل افراد نے بکری چوری کے الزام میں تشدد کرکے نوجوان کو قتل کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خانیوال کے نواحی علاقہ چھب کلاں میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا اور لوگ خود ہی منصف بن گئے۔ مشتعل ہجوم نے بکری چوری کرنے کا الزام لگا کرنوجوان کو سرعام موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ملزمان نے نوجوان کو سرعام تشدد کا نشانہ بنایا۔ نوجوان زندگی کی بھیک مانگتا رہا لیکن کسی نے ایک نہ سنی اور کلہاڑیوں کرکے جان سے مارڈالا۔
مقتول کے لواحقین نے ماورائے عدالت قتل پر شدید احتجاج کیا۔ والدہ نے کہا کہ مخالفین نے پرانی رنجش پر پولیس سے سازباز کرکے میرے بیٹے کو ڈکیتی کا ڈرامہ رچا کر بے دردی سے قتل کیا، مقتول لیاقت بیگناہ تھا اور اس کے خلاف بکری چوری کا مقدمہ تھا جس پر وہ دوماہ جیل بھی کاٹ کرآیا تھا۔ اہل خانہ نے بتایا کہ مقتول پر مقدمہ درج کرانے والا شخص ہی اس کا قاتل مظہر ہے۔ پولیس نے تاحال قتل میں ملوث ملزمان کیخلاف کوئی کاروائی نہیں کی۔