سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کی نگراں وزیر اعظم ناصر الملک سے ملاقات
ملاقات کے دوران ملکی سلامتی، خطے کی صورت حال، پیشہ وارانہ امور اور سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال
آرمی چیف نے ناصر الملک کو نگراں وزیر اعظم کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد دی۔ فوٹو: پی آئی ڈی
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے نگراں وزیر اعظم ناصر الملک سے ملاقات کی ہے اور انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں نگراں وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک سے ملاقات کی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے ناصرالملک کو نگراں وزیراعظم کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد دی۔
ملاقات کے دوران ملکی سلامتی، خطے کی صورتحال، پیشہ وارانہ امور اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال ہوا، اس موقع پر آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔