الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی کردی

کاغذات کی جانچ پڑتال اب 14کی بجائے 19جون تک ہوگی، الیکشن کمیشن

امیدوار اب 11 جون تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے، الیکشن کمیشن :فوٹو: فائل

لاہور:
الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی کرکے نیا انتخابی شیڈول جاری کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی کردی ہے۔ نئے انتخابی شیڈول کے مطابق انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار اب 11 جون تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکتے ہیں اور اسی روز امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری ہوگی، اس سے قبل کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ 9 جون مقرر کی گئی تھی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: امیدواروں کی اسکروٹنی نیب اورایف آئی اے سے کرانے کا اعلان


الیکشن کمیشن نے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل 10 سے 14 جون رکھا تھا لیکن اب نئے شیڈول کے مطابق 19 جون تک کردیا گیا ہے، کاغذات نامزدگی کی منظوری اور مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 22 جون تک دائر ہوسکیں گی اور اپیلوں کو 27 جون تک نمٹایا جائے گا۔ امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 28 جون کو جاری ہوگی اور امیدوار 29 جون تک اپنے کاغذات واپس لے سکیں گے جب کہ امیدواروں کی حتمی فہرست 30 جون کو جاری ہوگی اور ملک بھر میں پولنگ 25 جولائی کو ہی ہوگی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کاغذاتِ نامزدگی کل سے جمع ہوں گے، الیکشن کمیشن

Load Next Story