پالتو کتوں اور 15 ماہ کی بچی کی گہری دوستی سوشل میڈیا پر وائرل

یوٹیوب کی ایک ویڈیو میں کتوں نے چھوٹی بچی کو بیدار کیا تاکہ وہ ان کتوں کو بسکٹ اور کھانا دے سکے

دو پالتو کتوں نے ایک چھوٹی بچی کو جگایا تاکہ وہ انہیں کھانا دے سکے۔ فوٹو: بورڈ پانڈا

ایک دلچسپ ویڈیو اس وقت دنیا بھر میں مقبول ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صبح سویرے گھر کے پالتو کتوں نے ایک 15 ماہ کی بچی کو جگایا اور اس کے لیے دروازہ کھول کر اسے آزاد بھی کروایا تاکہ وہ بچی باہر نکل کر ان کتوں کو کھانے کے بسکٹ اور دیگر اشیا دے سکے۔ اس کا دلچسپ احوال اس ویڈیو میں قید ہوگیا ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=MY4aMcYN8J0

اس بچی کا نام کلو ای ہے جس سے پالتو کتے بہت محبت کرتے ہیں۔ کتوں کو جلد یہ احساس ہوگیا کہ یہ بچی اپنے والدین کے مقابلے میں زیادہ سخی ہے اور وہ انہیں کھانا دیتی ہے۔ بچی کے والد کِرس نے بتایا کہ کتے کلو ای کی اونچی کرسی کے پاس جا بیٹھتے ہیں جہاں سے بچی اوپر رکھے کتے کے کھانے اور بسکٹ نکال کر انہیں دیتی ہے۔




اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صبح کے 6 بجے بھوک سے بے تاب کتے خاموشی سے بچی کے کمرے میں داخل ہوئے اوراپنی زبان سے چاٹ کر بچی کو جگایا۔ اس کے بعد جب بچی باہر نکلی تو انہوں نے اس کی رہنمائی کرتے ہوئے بچی کو کھانے کی جگہ پہنچایا اور خود کلو ای نے بھی ان کی مدد کرنے میں خوشی محسوس کی۔



اس سے قبل والدین بچی کو صبح کے وقت گھر میں گھومتے دیکھ کر پریشان تھے کیونکہ وہ خود اپنے کمرے کا دروازہ نہیں کھول سکتی تھی۔ اس کے لیے انہوں نے بچی کے کمرے میں ویڈیو کیمرہ لگوایا جس سے اس واردات کا انکشاف ہوا۔
Load Next Story