پی سی بی قومی کرکٹرزکے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان آئندہ ہفتے کرے گا
کرکٹ کمیٹی نے سلیکٹرزکے ساتھ مل کر26 کھلاڑیوں کی فہرست تیارکرلی ہے جس کی منظوری چیرمین پی سی بی ذکا اشرف دیں گے
کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس 31 دسمبرکو ختم ہوگئے تھے جس کے بعد ابھی تک 2013 کے کنٹریکٹس کا اعلان نہیں کیا گیا فوٹو : فائل
KARACHI:
ایکیسپریس نیوز کے مطابق کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس 31 دسمبرکو ختم ہوگئے تھے جس کے بعد ابھی تک 2013 کے کنٹریکٹس کا اعلان نہیں کیا گیا۔ کرکٹ کمیٹی نے سلیکٹرزکے ساتھ مل کر26 کھلاڑیوں کی فہرست تیارکرلی ہے، جس کی منظوری چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف دیں گے۔
کرکٹ بورڈ کے سربراہ ہی کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ بھی کریں گے جب کہ کھلاڑیوں سے سینٹرل کنٹریکٹ پردستخط ایبٹ آباد میں تربیتی کیمپ کے دوران لیے جائیں گے۔
قومی کرکٹرزکے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان چیرمین ذکااشرف کی منظوری کے بعد آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔