بلوچستان میں پولیس موبائل پر بم حملہ 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد زخمی

سیکورٹی اداروں نے جائے وقوع سے ابتدائی شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا

دھماکا ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا، پولیس . فوٹو : فائل

بلوچستان میں ضلع نصیر آباد کی تحصیل تمبو میں پولیس موبائل پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد زخمی ہوگئے۔


بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کی تحصیل تمبو کے علاقے منجھو شوری میں پولیس موبائل گشت پر مامور تھی اس دوران سڑک پر پہلے سے نصب ریموٹ کنٹرول بم اچانک دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی عنایت بگٹی سمیت 6 پولیس اہلکار اور دیگر 10 افراد زخمی ہوگئے۔

واقعہ کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے جائے وقوع سے ابتدائی شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
Load Next Story