ن لیگی کارکنوں نے شاہد خاقان عباسی کی گاڑی روک لی
35 سال سے ووٹ دے رہے ہیں لیکن مسائل حل نہیں ہورہے، مظاہرین کا شکوہ
35 سال سے ووٹ دے رہے ہیں لیکن مسائل حل نہیں ہورہے، مظاہرین کا شکوہ (فوٹو : فائل)
کہوٹہ میں ناراض ن لیگی کارکنوں نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی گاڑی روک لی اور ''ووٹر کو عزت دو'' ، ''گو عباسی گو'' کے نعرے لگائے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کو اپنی انتخابی مہم کے آغاز پر ہی لینے کے دینے پڑ گئے۔ کہوٹہ میں مسلم لیگ (ن) کے ناراض کارکنوں نے انتخابی دفتر کے افتتاح پر آئے سابق وزیراعظم کی گاڑی کا گھیراؤ کرلیا، انہیں کافی دیرتک روکے رکھا اور ''ووٹر کو عزت دو'' ، ''گو عباسی گو'' کے نعرے لگائے۔
مظاہرین نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے کچھ نہیں کیا، پنڈی کہوٹہ روڈ کو ڈبل نہیں کیا گیا، کہوٹہ کلر سیداں کی تمام یونین کونسلز کو گیس اور بجلی دینے کے علاوہ یونیورسٹی بنانے کے وعدے بھی پورے نہیں کیے، ہم 35 سال شاہد خاقان عباسی اور ان کے والد کو ووٹ دیتے رہے مگر مسائل حل نہیں ہوئے۔
بعد ازاں پولیس کی مداخلت پر مظاہرین کو منتشر کر کے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو راستہ دیا گیا۔