شاہد خاقان خواجہ آصف گلالئی فاروق ستار کو اجازت رند علی جتک نا اہل

فہمیدہ مرزا، فضل الرحمن، شیر پاؤ، ارشد عمرزئی سمیت متعدد کلیئر، سعید نوانی، رشید نوانی کوالیکشن لڑنے سے روک دیاگیا

یوسف رضا گیلانی کو الیکشن لڑنے کی مشروط اجازت، عمران خان کی جانب سے ریٹرننگ افسر کے خلاف اپیل کی سماعت کل تک ملتوی ۔فوٹو: فائل

ZHUHAI:
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق گورنر خیبر پختونخواسردار مہتاب احمد خان اورعائشہ گلالئی کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی تحریک انصاف کے عامر کیانی کے راولپنڈی کینٹ سے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے جبکہ عمران خان کی جانب سے ریٹرننگ افسرکے خلاف اپیل کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی ہے۔

اسلام آباد کے اپیلٹ ٹربیونل نے شاہد خاقان عباسی، سردار مہتاب احمد خان اور عائشہ گلالئی کے کاغذات نامزدگی منظور کرتے ہوئے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا ہے، شاہد خاقان عباسی خود ٹربیونل میں پیش ہوئے، جبکہ گوجرخان سے مسلم لیگ ن کے چوہدری ریاض کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی ہے، دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے اپیلیٹ ٹربیونل میں ریٹرننگ آفیسرکے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر جسٹس محسن اخترکیانی نے سماعت کی ،جس کے دوران ہارون ارشد ایڈووکیٹ نے عمران خان کی جانب سے کاغذات نامزدگی میں ٹیکس ریٹرنز اور بنی گالا پراپرٹی کی ویلیوکم ظاہر کرنے سے متعلق اعتراضات دائر کردیے بابراعوان کے دلائل جاری تھے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی ۔


دوسری طرف ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سید شہباز رضوی پر مشتمل الیکشن ایپلیٹ ٹریبونل نے ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف سرمد حنیف کی دائر اپیل پر سماعت کی، ٹریبونل نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد گزشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کردیا، ٹریبونل نے اپنے فیصلے میں اپیل ناقابل سماعت قراردیتے ہوئے مستردکردی، کراچی سے اسٹاف رپورٹر کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں قائم الیکشن ٹریبیونلز میں تیسری روز بھی اپیلوں پر فیصلوں کا سلسلہ جاری رہا، فاروق ستار کی اپیل کو منظور کرتے ہوئے انھیں الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی گئی ہے، دوسری جانب سے فہمیدہ مرزا کی اپیل کو بھی منظور کر لیا گیا ہے۔

الیکشن ٹربیونلز نے پی ایس پی کے وسیم آفتاب اورشیخ عبداللہ کی اپیل بھی منظور کرلی جبکہ اے این پی کے اورنگزیب خان، ایم کیوایم کے اکرم، ن لیگ کے منوررضا، پیپلز پارٹی کے امجد اللہ اورآزاد امیدوار غلام محمد بنگالانی کی اپیلیں مسترد کر دی گئیں۔ بلوچستان سے ملک کی دو بڑی پارٹیوں کے صوبائی صدور الیکشن کے لئے نااہل قرار دے دیے گئے، نااہل قراردیے گئے رہنماؤں میں تحریک انصاف کے صوبائی صدر یارمحمد رند اور پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر علی محمد جتک شامل ہیں۔ پشاور ہائی کورٹ ایپلٹ ٹربیونل ڈیرہ اسماعیل خان کے جسٹس اعجاز انورنے قومی وصوبائی اسمبلی کے امیدواروں مولانا فضل الرحمن، وقار احمد خان، فیصل کریم کنڈی، علی امین، سید مرید کاظم اور مولانا عبید الرحمن سمیت متعدد امیدواروں کے خلاف دائر اپیلیں خارج کردیں۔
Load Next Story