گوجرانوالہ جائیداد کے تنازع پرمبینہ طورپر دادا نے 2 سال کی پوتی کو مار ڈالا

بچی کے والد ذیشان نے اپنے والد حنیف سے جائیداد میں حصہ مانگتاتھا،جس کے باعث دونوں میں جھگڑا رہتا تھا،نانا محمد ادریس

تفتیش کررہے ہیں کہ یہ قتل ہے یا حادثہ ، ابتدائی طور پر تو یہ قتل ہی لگ رہا ہے تاہم اصل حقائق تفتیش کے بعد ہی سامنے آئیں گے،پولیس فوٹو: ایکسپریس نیوز

جائیداد کے تنازع پر مبینہ طورپر دادا نے 2 سال کی پوتی کو پانی کی ٹنکی میں پھینک کر مار ڈالا۔


تھانہ گرجاکھ کے علاقے محلہ رسول پورہ کے رہائشی محنت کش محمد ذیشان کی 2 سالہ بیٹی زہرا سحر صبح کے وقت لاپتہ ہوگئی ، تلاش کرنے پر وہ گھر کی چھت پر لگی پانی کی ٹنکی سے نیم مردہ حالت میں ملی اوراسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئی ، سحر زہراکے نانا محمد ادریس کا کہنا تھا کہ زہرا کے والد ذیشان نے اپنے والد ملک حنیف سے جائیداد میں حصہ مانگا تھا ، جس کے باعث دونوں میں جھگڑا رہتا تھا ، اسی لئے اس نے اپنی پوتی کو قتل کر ڈالا، نانا ادریس کا کہنا تھا دوسالہ بچی اتنی بڑی ٹنکی میں خود نہیں چڑھ سکتی۔

ایس ایچ اوتھانہ گرجاکھ کا کہنا ہے کہ تفتیش کررہے ہیں کہ یہ قتل ہے یا حادثہ ، ابتدائی طور پرتو یہ قتل ہی لگ رہا ہے تاہم اصل حقائق تفتیش کے بعد ہی سامنے آئیں گے جبکہ وقوعہ کے بعد سے دادا غائب ہے۔
Load Next Story