زیارت میں زلزلے کے جھٹکے شدت 41 ریکارڈ

زلزلے کا مرکز زیارت کے قریب تھا اور اس کی گہرائی25 کلو میٹرتھی، زلزلہ پیما مرکز

زلزلے کا مرکز زیارت کے قریب تھا اور اس کی گہرائی25 کلو میٹرتھی، زلزلہ پیما مرکز ۔ (فوٹو: فائل)

ISLAMABAD:
زیارت کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق زیارت میں کواس، زندرہ اور آس پاس کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، زلزلے کے بعد لوگ گھروں اور دکانوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔


زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی ہے اور زلزلے کا مرکز زیارت کے قریب تھا جب کہ اس کی گہرائی 25 کلو میٹر تھی۔

 

Load Next Story