تنورپرروٹیاں لگانے والابی اے میں پہلی پوزیشن لے گیا
بی اے میں پرائیویٹ طالبعلم محسن علی نے 688 نمبر لے کر ریکارڈ بھی قائم کردیا

KARACHI:
پنجاب یونیورسٹی نے بی اے اور بی ایس سی کے سالانہ امتحان 2012ء کے نتائج کااعلان کردیا، تنورپرکام کرنے والا محسن علی بی اے میں پہلی پوزیشن لے گیا پرائیویٹ امیدوار محمد محسن علی رول نمبر035147 نے 800 میں سے688 نمبر حاصل کیے یوں ان کے نمبر حاصل کرنے کی شرح 86فیصد رہی جوپنجاب یونیورسٹی کی سطح پرنیاریکارڈ ہے۔
اس سے قبل امیدوارنے680نمبرحاصل کرکے ریکارڈ بنایاتھا۔بی ایس سی کی سطح پر پنجاب کالج آف سائنس لاہورکی طالبہ ثانیہ ریاض نے 686 نمبر لے کر پہلی، گورنمنٹ کوئین میری کالج لاہور کی طالبہ سندس شہزادی نے 658 نمبر لے کر دوسری پوزیشن، پنجاب کالج برائے خواتین سول لائنز گوجرانوالہ کی سنیلہ نے 655 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ بی اے میں حافظ آباد کے پرائیوٹ امیدوار محمد محسن علی نے 688 نمبر حاصل کر کے پہلی، شاہدرہ کی پرائیوٹ امیدوار کنول لطیف نے دوسری،حافظ آباد کی پرائیویٹ امیدوار مقدس شہباز اور گوجرانوالہ کی پرائیویٹ امیدوار ماریہ انعم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔یوں طالبات بازی لے گئیں اورخصوصا پرائیویٹ امیدواران نے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔یونیورسٹی کی جانب سے پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالے طالبعلم کو ایک لاکھ روپے، دوسری پوزیشن حاصل کرنیوالے کو 75 ہزار جبکہ تیسری پوزیشن پر آنے والے کو65 ہزار روپے کے نقد انعامات دیے گئے۔