عدالت نے انجم عقیل کوکلین چٹ دیدی ہے مشاہداللہ
ہرگھر سے ہمارے نعرے لگ رہے ہیں، جاوید ہاشمی، ہمیں ووٹ ملیں گے،سخی سرور
44اداروں سے عوام کیلیے کام لیے ہیں،میاں اسلم، پروگرام کل تک میں گفتگو فوٹو : فائل
ن لیگ کے رہنمامشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ این اے 48 اسلام آباد میں ہمارے امیدوارکو واضح برتری سے فتح ملے گی ،انجم عقیل پرکرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے۔
انھوں نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں جاوید چوہدری سے گفتگو میں کہاکہ جو الزامات تھے پرانی بات ہے،عدالت نے انھیں کلین چٹ دے دی ہے۔ ابھی جمہوریت کی عمر زیادہ نہیں ہوئی، نظام میں مکمل بہتری کیلیے وقت لگے گا،دودھ اور جنت کی نہریں تو امریکا میں نہیں بہہ رہیں۔ اس میں شبہ نہیں کہ پی پی پی بہت پیچھے ہٹ چکی ہے، ان کے پاس بیچنے کے لیے کچھ نہیں، ابھی تک کوئی قیادت سامنے نہیں آسکی جوانتخابی مہم چلائے ۔ دہشت گردی تو تین سال قبل بھی تھی اگرنوازشریف ٹھٹھہ میں جلسہ کرسکتے ہیں تو پیپلزپارٹی والے کیوں نہیں کرسکتے۔
تحریک انصاف کے رہنماجاوید ہاشمی نے کہاکہ اسلام آباد کے لوگ پڑھے لکھے اوردانشمند ہیں،میں نے صرف6 روزانتخابی مہم چلائی ہے اور آج ہرگھر سے پی ٹی آئی کے نعرے لگ رہے ہیں، یہاں کے لوگ بہترین قائدکا انتخاب کریں گے ۔ پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل سخی بٹ نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور اے این پی کو سب سے زیادہ خطرات لاحق ہیں،ہمارے پاس اس وقت ایسی قیادت نہیں جوانتخابی مہم چلاسکے۔ امیدواراپنے طورپرمحنت کررہے ہیں،توقع ہے پیپلزپارٹی ابھی بھی سب سے بڑا سنگل بلاک لے جائے گی ۔
ہم نے یہاں کرکٹ اسٹیڈیم بنوایا ہے، پینے کے پانی کامسئلہ حل کیاہے،دیہی علاقوں میںکام کرایا ہے اور اسی پرفارمنس پرہمیں ووٹ ملیں گے۔جماعت اسلامی کے امیدوار میاں اسلم نے کہاکہ جب ادارے کام نہ کررہے ہوں تو پھر ہرشہری کوئی نہ کوئی سہارا تلاش کرتا ہے۔ہم 10 سال سے عوام کی خدمت کررہے ہیں،لوگوں کے دکھ سکھ میں شریک ہورہے ہیں۔44 ادارے ہیں جن سے ہم نے عوام کیلیے کام لیے ہیں۔