عمران بتائیں لیپ ٹاپ نہیں توکیا کلاشنکوف دیتے شہباز شریف
آصف زرداری کاقصور نہیں توبتائیں پھر قصور کس کاہے،راولپنڈی میں خطاب
ISLAMABAD:
مسلم لیگ ن پنجاب کے صدروسابق وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ عوام گیارہ مئی کو''تیراوربلے''کی سازش کوناکام دینگے ہم انشااللہ پاکستان کوکرپشن ، بے روزگاری اوردیگرمحرمیوں سے آزادی دلاکرملک کواندھیروں سے نجات دلائیں گے زرداری کاکوئی قصور نہیں تو بتائیں پھر قصور کس کا ہے۔
عمران خان کہتے ہیں کہ نوجوانوں کولیپ ٹاپ نہیں دینے چاہیئں تھے توکیاکرتے کیا ہم ان کے ہاتھوں میں کلاشنکوف تھما دیتے؟کرکٹ میںبال ٹمپرنگ کرنے والے زرداری کے ترجمان عمران خان پرواضح کرتاہوں کہ سیاست میں انکی ٹمپرنگ کسی صورت نہیں چلے گی۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے راولپنڈی کے دورے کے موقع پرکری روڈ صادق آباد،فرنیچرمارکیٹ راول روڈ ، حلقہ این اے پچپن کوہاٹی بازارمیںحاجی پرویزخان،بنی چوک میں مرزامنصوربیگ کے استقبالیہ کیمپوں پراستقبال کے لیے جمع کارکنوں اورشہریوںسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما راحت قدوسی نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف سیاسی معاملات میں سنجیدہ نہیں۔ قبل ازیںآئی این پی کے مطابق شہبازشریف نے اجتماعات سے خطاب میںکہاکہ مسلم لیگ ن کے جنون کوکوئی ''قارون'' شکست نہیں دے سکتاکیونکہ ڈالراورپائونڈ پاکستانی قوم کاضمیرنہیں خریدسکتے، انتخاب ٹی وی اشتہاروں کی بھرمارسے نہیں جیتے جاتے اس کے لیے لوگوں کے دل فتح کرنا پڑتے ہیں۔