انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے سے 31 افراد ہلاک 41 لاپتہ

کشتی میں 140 سے زائد افراد سوار تھے جن میں سے 71 افراد کو بچالیا گیا ہے، حکام

ریسکیوآپریشن کے دوران71 افراد کو بچالیا اور31 افراد کی لاشیں بھی برآمد ہوئی ہیں، حکام : فوٹو : فائل

انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی کے قریب کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک جب کہ 41 لاپتہ ہوگئے ہیں۔


غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی کے قریب مسافر کشتی کے حادثے میں 31 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 41 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ انڈونیشین حکام نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بدقسمت کشتی میں 140 سے زائد افراد سوار تھے، خراب موسم نے کشتی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، کپتان نے لوگوں کی زندگیاں بچانے کے لئے کشتی کو ساحل کے قریب سمندری چٹان پر لے جانے کی کوشش کی تاہم ساحل سے تقریباً 300 میٹر دور ہی کشتی لہروں کے تھپیڑے برداشت نہ کرسکی اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی۔

حکام کے مطابق مسافروں کے پاس لائف جیکٹس بھی موجود تھیں تاہم پریشانی کے عالم میں بھگڈر مچ گئی اور متعدد افراد دیکھتے ہی دیکھتے ڈوب گئے، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر 71 افراد کو بچالیا اور ریسکیوآپریشن کے دوران 31 افراد کی لاشیں بھی برآمد ہوئی ہیں جب کہ 41 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
Load Next Story