رحیم یار خان میں واقع باغ میں کام کرنے والے 10 مزدور اغوا

ڈاکو مغویان کو لے کرسندھ کے کچہ کے دریائی علاقے کی جانب روانہ ہوگئے، پولیس

کچہ میں سرگرم گروہ کے 20 سے زائد مسلح ڈاکووں نے باغ میں دھاوا بولا، پولیس حکام : فوٹو : فائل

جمال دین والی میں آم کے باغات میں کام کرنے والے 10 مزدوروں کو اغوا کرلیا گیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق رحیم یارخان کے علاقے جمال دین والی میں واقع آم کے باغات میں کام کرنے والے 10 مزدوروں کو اغوا کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق کچہ میں مشہور ڈکیت گروہ کے 20 مسلح ڈاکوؤں نے رات گئے باغ پر دھاوا بولا اور سوئے ہوئے 10 مزدورں کو ساتھ لے گئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور عینی شاہدین کی مدد سے پولیس کی ٹیمیں مغویوں کے تعاقب میں بھیج دی گئیں ہیں، عینی شاہدین کے مطابق ڈاکو مغویان کو لے کرسندھ کے کچہ کے دریائی علاقے کی جانب روانہ ہوئے، اغوا ہونے والے 7 مزدوروں کا تعلق پنجاب کے مختلف شہروں جب کہ 3 مزدورمقامی ہیں۔
Load Next Story