چھ سالہ بچہ جسے تمام ممالک کے نام ترتیب وار یاد ہیں

میڈن لینڈیشو کو حروفِ تہجی کے لحاظ سے دنیا کے ہر ملک کا نام ازبر ہے

میڈن لینڈیشو کو دنیاکے ہر ملک کا نام ردیف وار یاد ہے۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
چھ سالہ میڈن لینڈیشو حیرت انگیز حافظے کے مالک ہیں جنہیں دینا کے ہر ملک کا نام یاد ہے۔ اس سے بھی بڑھ کر وہ ان ممالک کے ناموں کو انگریزی حروفِ تہجی کی ترتیب سے بیان کرتے ہیں یعنی پہلے اے، پھر بی، اور پھر سی وغیرہ سے شروع ہونے والے ممالک کے نام بتاتے چلے جاتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق نہ صرف میڈن بہت ذہین ہیں بلکہ ان کا حافظہ بھی بے مثال ہے۔ حیرت انگیز امر یہ ہے کہ وہ ابھی کے جی میں پڑھتے ہیں۔ ان کی چھٹی سالگرہ پر ان کی دادی نے عالمی نقشوں پر مبنی ایک گلوب تحفے میں دیا جس کے بعد میڈن نے ہر ملک کا نام اس کے جھنڈے کے حوالے سے یاد کرلیا۔

https://www.dailymotion.com/video/x6l9aop


میڈن کی شہرت اس وقت بلندیوں پر پہنچی جب ان کی والدہ کرسٹی لینڈیشو نے ان کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ دنیا کے تمام ممالک کے نام ردیف وار بیان کرتے ہیں۔ میڈن نے اس ویڈیو میں ممالک کی فہرست کو افغانستان سے شروع کیا اور زمبابوے پر جاکر ٹھہرے۔

ان کی والدہ نے کہا ہے کہ کسی کو بھی ان کی صلاحیتوں پر شک نہیں ہونا چاہیے اور اس کےلیے ویڈیو ثبوت حاضر ہے۔ اگر کسی کو شبہ ہے کہ میرا بچہ کسی قابل نہیں تو کے جی میں پڑھنے والے اس بچے کی ویڈیو ضرور دیکھی جائے۔



والدہ کے مطابق تین سال کی عمر میں اس کی صلاحیتیں سامنے آنے لگیں اور وہ یوٹیوب پر دیکھی جانے والی ویڈیوز کے الفاظ دوہرانے لگے۔ میڈن نے پہلے ایک گانے 'کنٹریز آف دی ورلڈ' کو یاد کیا جس میں سارے ممالک کے نام تھے۔ تاہم اس کے بعد اس نے اے بی سی کے لحاظ سے دنیا کے ہر ملک کا نام یاد کرلیا اور اب گانے کے بغیر ہی ممالک کے نام بیان کرتا ہے۔
Load Next Story