ن لیگ کی نئے صوبوں کی مخالفت کھل کرسامنے آ گئی جمشید دستی

اگرعمران خان وزیر اعظم بن گئےتوملک میں فحاشی بڑھے گی۔

پیپلز پارتی کے ایم این اے، جمشید دستی۔ فوٹو: ایکسپریس

پیپلز پارٹی کےایم این اے جمشید دستی نےکہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے نئے صوبوں کے حوالے سے کمیشن کے لئےکوئی نام نہیں دیا۔جس سے ن لیگ کی نئے صوبوں کی مخالفت کھل کرسامنے آ گئی ۔


ملتان پریس کلب میں انھوں نے کہا "ن لیگ کی سازش تھی کہ جنوبی پنجاب میں بہاولپور صوبے کو شامل کر دیا جائے۔ کیونکہ شہباز شریف اپنی بادشاہت کو کم ہوتا نہیں دیکھ سکتے۔پیپلز پارٹی کا وعدہ ہے کہ نیا صوبہ بنائے گی۔اس کے راستے میں مسلم لیگ ن رکاوٹ ہے"۔

جمشیددستی نےکہا"اگرعمران خان وزیر اعظم بن گئےتوملک میں فحاشی بڑھے گی۔پیپلزپارٹی نےعدلیہ کی آزادی کےلئےہرقربانی دی،اورعدلیہ کےفیصلےقبول کئے"۔انھوں نے کہا "آئندہ الیکشن شفاف ہوں گے ۔اور وہ حنا ربانی کھر کےمقابلےمیں الیکشن لڑیں گے"۔

Recommended Stories

Load Next Story