باکسنگ ولادیمیر کلشکوف نے چیلنجر کے ہوش ٹھکانے لگادیے
یوکرینی ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن نے فرانسسکو پائنیٹا کو چھٹے رائونڈ میں ناک آئوٹ کرکے اعزازات کا دفاع کرلیا
لاس ویگاس میں ڈبلیوبی سی چیمپئن فلوئیڈ مے ویدر نے روبرٹ گوئریرو کو مات دیکر ویلٹر ویٹ ٹائٹل پر قبضہ برقرار رکھا۔ فوٹو: فائل
BANGALORE:
ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن ولادیمیر کلشکوف نے چیلنجر فرانسسکو پائنیٹا کو آئوٹ کلاس کرتے ہوئے اپنے ڈبلیو بی اے، ڈبلیو بی او، آئی بی ایف اور آئی بی او ٹائٹلز کادفاع کرلیا، ولادیمیر نے چھٹے رائونڈ میں حریف کو ناک آئوٹ کرتے ہوئے کیریئر کی 60ویں کامیابی حاصل کی۔
تین برس قبل کینسر جیسے موذی مرض کو شکست دینے والے چیلنجر پائنیٹا اس مقابلے میں 29 بائوٹس میں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ لیکر سامنے آئے تھے، تاہم یوکرینی باکسر کے تجربے کے سامنے ان کی ایک نہ چلی، 37 سالہ چیمپئن نے انھیں چاروں شانے چت کردیا، پائنیٹا نے چوتھے رائونڈ میں پہلی مرتبہ کینوس پر گرجانے کے باوجود مقابلہ جاری رکھا، فتح پر یوکرینی باکسر ولادیمیر کلشکوف نے کہا کہ اس نے مجھ پنچ مارنے کی اپنی ہر ممکن کوشش کی، اگر اس کا ایک بڑا مکا میرے چہرے پر پڑجاتا تو شاید میں دوبارہ نہیں اٹھ پاتا، پائنیٹا نے فائٹ کا آغاز ولادیمیر کو دائیں ہاتھ کا مکا جڑنے کی کوشش کے ساتھ کیا لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہوسکے لیکن ولادیمیر نے دو جوابی مکے اپنے ہدف پر لگے، تیسرے رائونڈ کے شروع پر بھی ولادیمیر نے حریف کا استقبال تابڑتوڑ حملوں سے کیا، لیکن چوتھے رائونڈ میں یوکرینی باکسر کے سیدھے ہاتھ کے پنچ نے چیلنجر کو کینوس پر دھکیل دیا۔
پانچویں رائونڈ میں وہ دوبارہ میدان میں گرے، چھٹے رائونڈ کے 2 منٹ 52 سیکنڈز پر ان کی ہمت جواب دے گئی، کلشکوف اب ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کے حکم پر اپنی اگلی فائٹ 31 اگست کو ماسکو میں منعقد کریںگے، جس میں روس کے الیگزینڈر پووتکن انھیں چیلنج کریں گے، روسی پروموٹر ولادیمیر ہائرونوف نے اس مقابلے کی میزبانی گذشتہ ہفتے 23.33 ملین ڈالر کے عوض حاصل کی ہے، دوسری جانب لاس ویگاس میں ورلڈ باکسنگ کونسل ( ڈبلیوبی سی ) چیمپئن فلوئیڈ مے ویدر نے روبرٹ گوئریرو کو مات دیکر ویلٹر ویٹ ٹائٹل پر اپنا قبضہ برقرار رکھا، اس کامیابی کے ساتھ ان کی فتوحات کا سلسلہ 44 تک دراز ہوگیا، مقامی طور پر ہونیو الے جھگڑے میں ملوث ہونے پر جیل کی سزا بھگتنے کے بعد مے ویدر کی یہ پہلی فائٹ تھی، تاہم وہ اس میں کامیاب رہے، 12 رائونڈ پر مشتمل اس بائوٹ میں تینوں ججز نے متفقہ طور پر 117-111 سے مے ویدر کے حق میں فیصلہ دیا۔