اے این پی کا الیکشن کمیشن کو خط انتخابی مہم پر تحفظات کا اظہار
30 مارچ سے 4 مئی تک اے این پی کی انتخابی مہم کے دوران 25 دہشتگرد حملے ہوئے، خط
30 مارچ سے 4 مئی تک اے این پی کی انتخابی مہم کے دوران 25 دہشتگرد حملے ہوئے، خط فوٹو: فائل
عوامی نیشنل پارٹی نے انتخابی مہم پر تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا.
اے این پی نے انتخابی مہم میں ہونے والے دہشتگرد حملوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو بھجوا دیں، خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 30 مارچ سے 4 مئی تک اے این پی کی انتخابی مہم کے دوران 25 دہشتگرد حملے ہوئے، حملوں میں ہمارے 50 کارکن جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوئے، خط میں بتایا گیا ہے کہ صرف 28 اپریل کو اے این پی پر 4 حملے ہوئے جبکہ 29 اپریل اور یکم مئی کو 3،3 حملے ہوئے، خط میں مزید کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کی جماعت کو مساوی موقع نہیں دیا جارہا۔