بنگلورکی عدالت میں دھونی كے خلاف’’ہندو مذہب‘‘ کی توہین پردرخواست دائر

بنگلور کی مقامی عدالت نے سماجی کارکن کی درخواست پرمہندرا سنگھ دھونی کو12 مئی کا نوٹس جاری کردیا۔

اشتہار میں دھونی نے’’بھگوان وشنو‘‘ کا روپت دھارا اور ان کے ہاتھ میں مختلف چیزوں کے ساتھ جوتے بھی تھے جس سے ہندوؤں کے جذبات مجروح ہوئے،درخواست گزار۔ فوٹو:فائل

KARACHI:

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے خلاف ہندو مذہب کی توہین کرنے پرعدالت میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔



بھارتی میڈیا کے مطابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے خلاف ہندو مذہب کی توہین کے خلاف درخواست سماجی کارکن جیاکمار ہری متھ نے دائر کی جس میں میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ دھونی نے ایک مقامی میگزین کے اشتہار میں ہندوؤں کے ''بھگوان وشنو'' کا روپ دھارا ہوا تھا اوراس اشتہار میں دھونی کے ہاتھ میں مختلف چیزوں کے ساتھ جوتے بھی موجود تھے جس سے ہندو مذہب کی توہین اور ہندوؤں کے جذبات مجروح ہوئے۔ بنگلور کی مقامی عدالت نے سماجی کارکن کی درخواست پرمہندرا سنگھ دھونی کو12 مئی کا نوٹس جاری کردیا۔


 
Load Next Story