انتخابات کوسبوتاژکرنے کی سازش کی جارہی ہے عمران خان

پرامن ماحول میں غیر جانبدارانہ انتخابات پاکستان کے مستقبل کیلئے نہایت اہم ہیں، عمران خان

عوام انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی ہر سازش ناکام بنادیں گے، چیئرمین تحریک انصاف فوٹو: فائل

KARACHI:
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ 25 جولائی کوہونے والےانتخابات سبوتاژکرنے کی سازش کی جارہی ہے۔


پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اکرم درانی کے قافلے پردہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات سبوتاژ کرنے کی سازش کی جارہی ہے لیکن عوام ان تاریخی انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی ہر سازش ناکام بنادیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ اکرم درانی کی سلامتی کی اطلاع باعث اطمینان ہے، انتخابات جیسے اہم ترین مرحلے کے دوران دشمن عدم استحکام کا خواہاں ہے، پرامن ماحول میں غیرجانبدارانہ انتخابات پاکستان کے مستقبل کیلئے نہایت اہم ہیں، نگراں حکومتیں امیدواروں کی سلامتی اور مجموعی طور پر امن عامہ کے تحفظ کو اہم ترین ترجیح بنائیں، کسی کو فساد برپا کرنے کا موقع فراہم نہ کیا جائے۔
Load Next Story