11 مئی کا دھرنا کرپٹ نظام کے خلاف ایک ووٹ ہوگا طاہرالقادری
11مئی کے بعد ہارس ٹریڈنگ ہوگی اور بکرامنڈی لگے گی، اپوزیشن اورحکومت دونوں کرپشن سے بنیں گی،طاہرالقادری
ایجنسیاں ایسی جماعتوں کو بےنقاب کیوں نہیں کرتیں جو بیرونی امداد سے الیکشن لڑرہی اور اپنے مدارس چلا رہی ہیں، طاہرالقادری۔ فوٹو ایکسپریس نیوز
KARACHI:
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا ہے 11 مئی کا دھرنا کرپٹ نظام کے خلاف ایک ووٹ ہوگا،بعض جماعتوں کو مشرقی اورمغربی ہمسایہ ممالک سے فنڈمل رہے ہیں۔
ماڈل ٹاون لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے آرٹیکل 62 اور63 کا مذاق اس لئے اڑایا کہ اسے قوم کی نظرمیں بے معنی بنادیا جائے، موجودہ انتخابی نظام ملک کا سب سے بڑادشمن ہے، ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کیا سویا ہوا ہے جو اسے انتخابی مہم پرہونے والے اخراجات نظرنہیں آرہے، سیاسی جماعتیں کروڑوں روپے خرچ کررہی ہیں۔
طاہرالقادری نے کہا کہ میں حلفیہ کہتا ہوں کہ بعض جماعتوں کو مشرقی اورمغربی ہمسایہ ممالک سے فنڈمل رہے ہیں، کوئی جمہوریت کے نام پر فنڈ لے رہا ہے توکوئی شریعت کے نام پر، ایجنسیاں ایسی جماعتوں کو بےنقاب کیوں نہیں کرتیں جو بیرونی امداد سے الیکشن لڑرہی اور اپنے مدارس چلا رہی ہیں، طاہر القادری نے چیلنج کیا کہ اگر پوری دنیا میں کسی بھی حکومت یا ایجنسی سے انہوں نے ایک بھی روپیہ لیا ہو توانہیں پھانسی دے دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ 11 مئی کے بعد ہارس ٹریڈنگ ہوگی بکرامنڈی لگے گی اپوزیشن اورحکومت دونوں کرپشن سے بنیں گی اور ووٹ ڈالنے والے بھی اس کرپشن میں برابرمیں شریک ہوں گے۔
طاہر القادری نے کہا طالبان اوران کا نظریہ ایک نہیں ہے ،طالبان جمہوری نظام کو کفرسمجھتے ہیں جبکہ ہم جمہوریت اور ووٹ کے حامی ہیں، 11 مئی کا دھرنا بھی اس کرپٹ نظام کے خلاف ایک ووٹ ہوگا۔