آرمی چیف سے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل باقری کی ملاقات
ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال، دفاعی تعاون اور پاک ایران بارڈر منیجمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا، آئی ایس پی آر
ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف نے پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کی۔ فوٹو : آئی ایس پی آر
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے ملاقات کی جس میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال، دفاعی تعاون اور پاک ایران بارڈر مینجمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال، دفاعی تعاون اور پاک ایران بارڈر مینجمنٹ کے امور زیر غور آئے جبکہ ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف نے پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے جب کہ تعاون کو فروغ دینے سے خطے کے امن پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔