ترکی کے انوکھے ریسٹورینٹ میں ’شیر‘ آپ کا استقبال کرے گا

ریسٹورینٹ میں شیر کے علاوہ مگرمچھ، طوطے اور دیگر پرندے بھی موجود ہیں

ریسٹورینٹ کے ڈائننگ ہال کے بیچوں بیچ شیشے کے پنجرے میں شیر کو رکھا گیا ہے۔ (فوٹو: فائل)

استنبول کے ایک ریستوران میں صارفین کی دلچسپی کےلیے شیشے کے پنجرے میں شیر کو رکھا گیا ہے جب کہ یہاں مگر مچھ کے علاوہ دیگر جانور بھی موجود ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق استنبول کے ضلع بیکوز میں ایک ایسا انوکھا ریسٹورینٹ بھی ہے جس کے مالک کو پکوان کے علاوہ جنگلی جانور پالنے کا بھی شوق ہے اور اپنے اسی شوق کو اس نے 'میو زو' نامی ریسٹورینٹ قائم کر کے پورا کیا۔ اپنی نوعیت کے اس منفرد ریسٹورینٹ میں مزیدار کھانوں کے ساتھ ایک منی زو بھی ہے جہاں شیشے کے پنجرے میں بند ایک شیر، گاہکوں کے سامنے گھومتا پھرتا رہتا ہے۔

اس ریسٹورینٹ میں شیر کے علاوہ خوبصورت پرندے، مگر مچھ اور گھوڑے بھی موجود ہیں لیکن کھانے کی میزوں کے بیچوں بیچ موجود شیشے کے پنجرے میں آزادی سے گھومتا ہوا شیر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کو، جس میں شیر ایک بچی کے پیچھے پیچھے گھوم رہا ہے، شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔




Minik misafirlerimizin "Khaleesi" ile tanışması #eating #foodpic #foodpics #yummy #amazing #breakfast #fresh #tasty #food #istanbul #dubai #nusret #zoo #beykoz #polonezköy #shisha #shishalounge #shishatime #shishasmoke #nargile #nargilekeyfi #nargilezamanı #lounge #mevzoo #mevzoocafe #kahvaltı #tiger #lion


A post shared by Mevzoo (@mevzoo) on Jun 30, 2018 at 11:47am PDT




سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد متعلقہ حکام نے نوٹس لیتے ہوئے ریسٹورینٹ کے مالک کو طلب کر لیا ہے اور شیر کو چڑیا گھر منتقل کیا جانے کا امکان ہے تاہم مگر مچھ اور دیگر پرندے ریسٹورینٹ میں ہی موجود رہیں گے۔
Load Next Story