آئی سی سی میں فکسنگ کیخلاف فیکا میدان میں آگئی

امریکا میں شیڈول جنرل میٹنگ میں آئندہ کا لائحہ عمل تیارکیاجائےگا،اجارہ داری کےکینسرکیخلاف کھڑاہونےکا وقت آگیا،ٹم مے.

رواں ماہ امریکا میں شیڈول جنرل میٹنگ میں آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا،اجارہ داری کے کینسر کیخلاف کھڑا ہونے کا وقت آگیا،ٹم مے. فوٹو: رائٹرز/فائل

RAWALPINDI:
فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن (فیکا) آئی سی سی میں 'فکسنگ' کے خلاف میدان میں آگئی، رواں ماہ جنرل میٹنگ میں آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

فیکا کے چیف ایگزیکٹیو ٹم مے کا کہنا ہے کہ کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی میں اجارہ داری کے کینسر کیخلاف کھڑا ہونے کا وقت آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کرکٹ کمیٹی سے ٹم مے کو باہر کیے جانے کے بعد فیکا کی جانب سے عالمی گورننگ باڈی کے خلاف احتجاج میں شدت آگئی، اس نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں ہونے والی'فکسنگ' کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کردیا، ٹم مے کا کہنا ہے کہ میں اپنے منتخب نہ ہونے پر بات نہیں کرنا چاہتا کیونکہ اس سے بڑے معاملات موجود ہے،آئی سی سی خود ہی اپنے مقرر کردہ معیار پر عملدرآمد میں ناکام ہوگئی، مسئلہ یہ نہیں کہ سیواراما کرشنن جیتا یا میں، ایشو دراصل طریقہ کار کا ہے۔




سوال یہ ہے کہ کیا بورڈز نے مداخلت کی اور کپتانوں کو ان کا ووٹ تبدیل کرنے کیلیے دھمکی دی گئی؟ اسی بات نے تنازع کو ہوا دی، فیکا تمام پلیئرز کی جانب سے اس بات کو یقینی بنانی چاہتی ہے کہ کرکٹ کمیٹی میں ان کے نمائندے وہی ہوں جنہیں پلیئرز پوری آزادی کے ساتھ منتخب کریں، ہم چاہتے ہیں کہ آئی سی سی خود اپنے وضع کردہ طریقہ کی نگرانی کرے اور اس سے منہ نہ موڑے ، یہی وقت ہے کہ کوئی کونسل میں موجود اجارہ داری کے کینسر کیخلاف کھڑا ہو جس سے اس باڈی کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ فیکا آئی سی سی کمیٹی کے ووٹ کے بارے میں حکمت عملی پر رواں ماہ امریکا میں شیڈول اجلاس میں غور کرے گی۔
Load Next Story