لاہور میں دورانِ پرواز تربیتی طیارے کا دروازہ گر گیا

تربیتی طیارہ فضا میں چکر لگا رہا تھا کہ اچانک اس کا دروازہ ٹوٹ کر رہائشی آبادی میں جاگرا، عینی شاہدین

تربیتی طیارہ فضا میں چکر لگا رہا تھا کہ اچانک اس کا دروازہ ٹوٹ کر رہائشی آبادی میں جاگرا، عینی شاہدین :فوٹو:فائل

مسلم ٹاؤن میں تربیتی طیارے کا دروازہ گر گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن میں دوران پرواز تربیتی طیارے کا دروازہ گرگیا۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ تربیتی طیارہ فضا میں چکر لگا رہا تھا کہ اچانک اس کا دروازہ ٹوٹ کر رہائشی آبادی میں جاگرا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ شہریوں نے دروازہ پولیس کے حوالے کردیا۔

 
Load Next Story