جرمنی میں بس مسافروں پر چاقو سے حملہ 14زخمی
پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردیں
پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردیں (فوٹو: اے ایف پی)
جرمنی میں مشتبہ شخص کے بس میں گھس کر چاقو سے حملے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی کے شمالی شہر لئیوبک میں ایک چاقو بردار شخص نے مسافروں سے بھری بس میں داخل ہوکر اس میں موجود لوگوں کو پے درپے وار کرکے زخمی کردیا۔
عینی شاہدین میں سے ایک نے پولیس کو بیان دیا کہ چاقو تھامے شخص نے ادھیڑ عمر کی خاتون کو سب سے پہلے نشانہ بنایا، حملہ آور نے خاتون کے سینے میں چاقو مارا اور اس کے بعد دیگر مسافروں پر حملہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: جرمنی میں حملہ آور نے گاڑی ہجوم پر چڑھا دی، 4 افراد ہلاک
پولیس نے واقعے کی تفصیلات میں بتایا کہ حملہ آور کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے حملے میں بچ جانے والے دیگر مسافروں کا پتا لگا کران سے بھی معلومات جمع کی جائیں گی۔
پولیس کا کہنا کہ ابتدائی طور پر واقعے کا سبب بننے کی اصل وجہ سامنے نہیں آسکی تاہم اس میں دہشت گردی کے محرکات کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔