- عامر جمال کا ورکشائر کے ساتھ معاہدہ، ٹی 20 بلاسٹ بھی کھیلیں گے
- پٹرولیم سیلرز ایسوسی ایشن نے پمپس بند کرنیکی دھمکی دیدی
- سیلز سسٹم تنصیب میں تاخیر پر ان پُٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ میں کمی
- نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیر خزانہ
- 2023 میں پاکستان کو 2.35 ارب ڈالر فراہم کیے، ایشیائی بینک
- بجلی مزید 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
- روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس، مارچ تک ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر ریکارڈ
- پٹرول، ڈیزل سستا ہونے کا امکان
- اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
- غزوۂ احد ایک معرکۂ عظیم
- موت کو سمجھے ہےغافل اختتامِ زندگی۔۔۔ !
- کراچی میں مرکزی مویشی منڈی کب اور کہاں سجے گی؟
- پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد میں رونمائی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
فخر زمان ڈبل سنچری کی تکمیل پرخوشی سے سرشار
بولاوایو: فخرزمان ڈبل سنچری کی تکمیل پرخوشی سے سرشار ہیں۔
زمبابوے سے چوتھے میچ میں فتح کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے فخرزمان نے کہا کہ زندگی میں کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانے والا پہلا پاکستانی بیٹسمین بنوں گا،کرکٹ کھیلنا شروع کی تو خواہش تھی کہ کاش ایک فرسٹ کلاس میچ میں شرکت کا موقع مل جائے،یہ آزرو پوری ہوئی اوررنز بنائے تو پاکستان کیلیے کھیلنے کا خواب دیکھنے لگا،اللہ تعالیٰ نے یہ موقع بھی دیدیا،زمبابوے کیخلاف میچ میں سنچری بنانے کا پلان تھا،یہ سنگ میل عبور کرنے کے بعد بھی بیٹ چل رہا تھا تو سوچا کہ ٹیم کیلیے زیادہ رنز بناتے ہوئے بڑے ٹوٹل کی جانب گامزن رہوں،اسی کوشش میں ڈبل سنچری کا ہدف پانے میں بھی کامیاب رہا۔
فخر زمان نے کہا کہ میں اپنے اس اعزاز کو رہنمائی کرنے والے ناظم خان، اعظم خان، ظفر احمد سمیت تمام افراد، نیوی کے ساتھیوں اور این سی اے اسٹاف کے نام کرتا ہوں۔ اے ٹیم کے ساتھ تھا تو شاہد اسلم،مشتاق احمد اور منصور رانا سب نے میری تکنیکی خامیاں دور کرنے میں معانت کی۔
دوسری جانب اوپنر امام الحق نے کہا کہ ہمیں کریز پر قیام کرنے کی ہدایت دی گئی تھی، ففٹی کے بعد سنچری کیلیے کوشش کرنے کا کہا گیا، اسی سوچ کے ساتھ کھیلتے رہے اور اوپننگ کا عالمی ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔
امام الحق نے کہا کہ فخرزمان نے شاندار اننگز کھیلی، لوگوں کو اس طرح کے مقام تک پہنچتے کئی سال لگ جاتے ہیں،فخر نے کیریئر کے آغاز میں ہی ڈبل سنچری کا کارنامہ سرانجام دیدیا، وہ پاکستان کا اثاثہ ہیں، ان کی فارم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان ورلڈکپ بھی جیتے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔