لکی مروت میں مکان میں دھماکا 4 افراد زخمی

دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جا رہا ہے، پولیس

پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا فوٹو:فائل

دال ملز کے قریب مکان میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں میں دو راہگیروں سمیت 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق لکی مروت کے علاقے دال ملز کے قریب مکان میں زوردار دھماکا ہواہے، دھماکے سے مکان مکمل تباہ ہوگیا ہے جب کہ دھماکے کے نتیجے میں دوراہگیروں سمیت 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔


دھماکے کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو ٹیمیں، بم ڈسپوزایبل اسکواڈ کے اہلکاراورپولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی اورعلاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے لکی سٹی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث انہیں پشاور منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔
Load Next Story