آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے الیکشن کمیشن

آج تمام سرکاری، نیم سرکاری، خود مختار اور نجی ادارے بند رہیں گے، ترجمان الیکشن کمیشن

25 جولائی کو تمام سرکاری، نیم سرکاری، خود مختار اور نجی ادارے بند رہیں گے، ترجمان الیکشن کمیشن:فوٹو:فائل

الیکشن کمیشن نے آج عام انتخابات کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آج 25 جولائی کو عام انتخابات والے دن ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کے روز چھٹی کا نوٹی فکیشن پہلے ہی جاری کیا جاچکا ہے جس کے مطابق آج تمام سرکاری، نیم سرکاری، خود مختار اور نجی ادارے بند رہیں گے۔


الیکشن کمیشن کے مطابق عام تعطیل کا اعلان ووٹرز کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے تاکہ ووٹر کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

سرکاری اداروں میں نادرا کا ادارہ آج بھی کھلا رہے گا اور دوپہر دو بجے تک شہری شناختی کارڈ وصول کرسکیں گے تاکہ مزید شہری ووٹ کے حق سے مستفید ہوسکیں۔

واضح رہے کہ 25 جولائی کو ملک بھر میں عام انتخابات ہوں گے اور پولنگ کا وقت صبح 8 بجے سے لے کر شام 6 بجے تک رکھا گیا ہے۔
Load Next Story