ٹی 10 لیگ؛ آفریدی اور شعیب ملک آئیکون پلیئرز ہوں گے

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 25 جولائی 2018
سرفرازاوراحمد شہزادکوفرنچائززنے ریلیزکردیا، دبئی میں2 ستمبر کو مین ڈرافٹ۔ فوٹو:فائل

سرفرازاوراحمد شہزادکوفرنچائززنے ریلیزکردیا، دبئی میں2 ستمبر کو مین ڈرافٹ۔ فوٹو:فائل

لاہور:  ٹی10لیگ میں شاہد آفریدی اور شعیب ملک آئیکون پلیئرز ہوں گے۔

دسمبر میں شیڈول ٹی 10لیگ کے ڈرافٹ کا پہلا مرحلہ دبئی میں مکمل ہوگیا، پختونز میں شاہد آفریدی آئیکون، کولن انگرام، ڈیوڈ ویلی ’’اے‘‘، محمد عرفان ’’بی‘‘، لیام ڈاسن ’’سی‘‘ کیٹیگری میں منتخب ہوئے۔

پنجابی لیجنڈز میں شعیب ملک آئیکون، کرس جورڈن، ایون لیوس’’اے‘‘، لیوک رونکی ’’بی‘‘، لیام پلنکٹ’’سی‘‘ کیٹیگری پلیئر کے طور پر شامل ہوئے۔ایون مورگن آئیکون، کیرون پولارڈ، سہیل تنویر ’’اے‘‘، پال اسٹرلنگ ’’بی‘‘ اور ڈاسن شناکا ’’سی‘‘ کیٹیگری میں کیرالہ کنگز کی ٹیم کا حصہ بنے۔

مراٹھا عریبئنز میں راشد خان آئیکون پلیئر، الیکس ہیلز، جیمز فالکنر ’’اے‘‘، ڈیوائن براوو ’’بی‘‘ اور کامران اکمل ’’سی‘‘ کیٹیگری میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔بنگال ٹائیگرز میں سنیل نارائن آئیکون، جیسن رائے، سیم بلنگز ’’اے‘‘، آصف علی ’’بی‘‘، مجیب زردان ’’سی‘‘ کیٹیگری کے مستحق ٹھہرے۔

کراچیئنز میں شین واٹسن آئیکون، جوفرا آرچر، کولن ڈی گرینڈ ہوم’’اے‘‘، اینٹن ڈیوچ ’’بی‘‘، بین لافلن ’’سی‘‘ کیٹیگری میں شامل کیے گئے۔ناردرن واریئرز میں ڈرین سیمی آئیکون، آندرے رسل، ڈیوائن اسمتھ ’’اے‘‘، وہاب ریاض ’’بی‘‘، نکولس پوران ’’سی‘‘ کیٹیگری پانے میں کامیاب ہوئے۔راجپوتس میں برینڈن میک کولم آئیکون، کرس لین، محمد حفیظ ’’اے‘‘، رلی روسو ’’بی‘‘ اور محمد شہزاد ’’سی‘‘ کیٹیگری میں شامل کیے گئے۔

سرفراز احمد اور احمد شہزاد کو فرنچائزز نے ریلیز کر دیا، مین ڈرافٹ2 ستمبر کو دبئی میں ہوں گے جس میں8 فرنچائزز اسکواڈز کا انتخاب مکمل کر لیں گی،ایک فرنچائز کا فیس پیکج 4 لاکھ ڈالرز سے بڑھا کر 12 لاکھ ڈالرز کر دیا گیا ہے۔

ٹی 10 لیگ کے چیئرمین شجیع الملک کا کہنا ہے کہ گذشتہ ایونٹ کو غیرمعمولی کامیابی ملی، اس بار بڑے اسٹارز اور پہلے سے کہیں زیادہ رونقیں ہوں گی، 5 ٹیموں کو شیئرز فروخت کرنے کی بھی اجازت دیدی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔