10 فیصد سے کم ٹرن آؤٹ والے حلقوں کا نتیجہ کالعدم قراردیا جاسکتا ہے الیکشن کمیشن
پولنگ کے روز سے 14دن کے اندر امیدواروں کی کامیابی کانوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، بابر یعقوب
2013کے مقابلے میں بلوچستان میں فرق آیا ہے، بابر یعقوب، فوٹو: فائل
سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا ہے کہ 10 فیصد سے کم ٹرن آؤٹ والے حلقوں کا نتیجہ کالعدم قرار دیا جاسکتا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا ہے کہ ساہیوال اور مردان سمیت کچھ علاقوں میں سے خواتین کو ووٹ کاسٹ کرنے سے روکنے کی شکایات موصول ہوئی ہیں، الیکشن کمیشن ان شکایات کا جائزہ لے گا اور جن حلقوں میں دس فیصد سے کم خواتین کا ووٹ کاسٹ ہوا ان حلقوں کے انتخابات کالعدم قرار دیے جاسکتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات؛ تحریک انصاف پہلے اور مسلم لیگ (ن) دوسرے نمبر پر
بابر یعقوب نے کہا کہ پولنگ کے روز سے 14 دن کے اندر کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا، کامیاب امیدواروں کو 10 روز کے اندر انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کرانی ہوں گی اور اخراجات کی تفصیلات جمع کرانے والوں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری ہو گا۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ 2013 کے مقابلے میں بلوچستان میں فرق آیا ہے، گزشتہ انتخابات میں بلوچستان میں تقریباً ہر امیدوار پر حملہ ہوا تاہم اس بار ایسا نہیں ہے۔