بی این پی نے مبینہ انتخابی بے ضابطگیوں کیلیے کمیشن کی حمایت کردی

تحقیقاتی کمیشن بے ضابطگیوں اور الیکشن کمیشن کی غیر ذمہ داری کی پوچھ گچھ کرے، اختر مینگل

یہ ملک کا واحد الیکشن تھا جہاں 72 گھنٹے تک نتائج روکے گئے. سربراہ بی این پی ۔ (فوٹو : فائل)

بلوچستان نیشنل پارٹی نے مبینہ انتخابی بے ضابطگیوں کے لیے کمیشن کی حمایت کردی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے مبینہ انتخابی بے ضابطگیوں کے لیے کمیشن کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقاتی کمیشن بے ضابطگیوں اور الیکشن کمیشن کی غیر ذمہ داری کی پوچھ گچھ کرے، یہ ملک کا واحد الیکشن تھا جہاں 72 گھنٹے تک نتائج روکے گئے جب کہ چند نشستوں کے لئے اصولوں پر سودے بازی نہیں کی جاسکتی۔

سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ ہم خیال جماعتوں کے ساتھ حکومت سازی کے لیے اتحاد ہوسکتا ہے جب کہ بلوچستان کے عوام کا مشکور ہوں کہ انہوں نے ہمیں مینڈیٹ دیا۔
Load Next Story