- غزہ میں اسرائیل کی جارحیت جاری رہی تو جنگ بندی معاہدہ نہیں ہوگا، حماس
- اسٹیل ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کا قتل معمہ بن گیا
- لاہور؛ ضلعی انتظامیہ اور تندور مالکان کے مذاکرات کامیاب، ہڑتال موخر
- وزیراعظم کا 9 مئی کو شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کے انعقاد کا فیصلہ
- موبائل سموں کی بندش کے معاملے پر موبائل کمپنیز اور ایف بی آر میں ڈیڈ لاک
- 25 ارب کے ٹریک اینڈ ٹریس ٹیکس سسٹم کی ناکامی کے ذمہ داروں کا تعین ہوگیا
- وزیر داخلہ کا ملتان کچہری چوک نادرا سینٹر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
- بلوچستان کے مستقبل پر تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کرینگے، آصف زرداری
- وزیراعظم کا یو اے ای کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، جلد ملاقات پر اتفاق
- انفرااسٹرکچر اور اساتذہ کی کمی کالجوں میں چار سالہ پروگرام میں رکاوٹ ہے، وائس چانسلرز
- توشہ خانہ کیس کی نئی انکوائری کیخلاف عمران خان اور بشری بی بی کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر
- فاسٹ ٹریک پاسپورٹ بنوانے کی فیس میں اضافہ
- پیوٹن نے مزید 6 سال کیلئے روس کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا
- سعودی وفد کے سربراہ سے کابینہ کی تعریف سن کر دل باغ باغ ہوگیا، وزیر اعظم
- روس میں ایک فوجی اہلکار سمیت دو امریکی شہری گرفتار
- پاسکو کی گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ ٹن سے 18 لاکھ ٹن کرنے کی منظوری
- نگراں دور میں گندم درآمد کی مکمل ذمہ داری لیتا ہوں، انوار الحق کاکڑ
- ایم کیوایم پاکستان نے پیپلزپارٹی سے 14 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ مانگ لی
- پاک-ایران گیس پائپ لائن پر ہر فیصلہ پاکستان کے مفاد میں کیا جائے گا، نائب وزیراعظم
- ڈالر کے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ ریٹ کم ہوگئے
مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم افراد کا حملہ، 7 بھارتی اہلکار زخمی
سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں نامعلوم حملہ آوروں نے بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی ایک پارٹی پرگرینیڈ سے حملہ کیا جس میں 7 اہلکار زخمی ہوگئے۔
بھارتی پولیس افسر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے اونتی پورہ کے نزدیک جوبیارہ چوک میں سی آر پی ایف کی ایک پارٹی پر حملہ کیا جس میں 4 زخمی اہلکاروں کو علاج کیلیے نزدیک کے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 3 شدید زخمی اہلکاروں کو سری نگر کے فوجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، واقعے کے فوراً بعد بھارتی فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش کیلیے علاقے کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی کی کارروائی شروع کر دی۔
دوسری جانب حریت پسند رہنماؤں نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اگر آئین کی دفعہ 35 اے کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی تو بھرپور احتجاجی مہم چلائیں گے جبکہ 5 اور 6 اگست کو وادی میں مکمل ہڑتال کی جائے گی، یاسین ملک، میر واعظ عمر فاروق نے سید علی گیلانی کے گھر جا کر ملاقات کی اور بھارت کی جانب سے آئین کی دفعہ 35 اے کو ختم کرنے کیلیے دائر پٹیشن پر تفصیلی گفتگو کی۔
مقبوضہ کشمیر میں جموں وکشمیر پیپلز موومنٹ نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے تحریک انصاف کے سربراہ کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ تنازع کشمیر کے پرامن حل کیلیے عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش کا مثبت جواب دے۔
مقبوضہ کشمیر میں دوران حراست لاپتہ کیے جانے والے افراد کے لواحقین نے پریس کالونی سری نگر میں خاموش احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارتی فورسز کی طرف سے گرفتاری کے بعد لاپتہ کیے جانے والے معصوم کشمیریوں کی بازیابی کیلیے بھارت پر دباؤ ڈالے۔
مقبوضہ کشمیرکی سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ اور پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بی جے پی کے ساتھ اتحاد زہر کا گھونٹ پینے کے مترادف تھا، جموں کو کشمیر میں اتحاد کے فیصلے کے بعد انتہائی دباؤ میں کام کیا، 3 سال تک ریاست میں اتحادی حکومت چلائی، اس کے بعد بی جے پی نے جون میں تعاون واپس لے کر حکومت برخاست کر دی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔