پیپلز پارٹی نے خورشید شاہ کو اسپیکر کے لیے امیدوار نامزد کردیا

بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماوں سے مشاورت کے بعد اسپیکر کے لیے خورشیدشاہ کے نام کی منظوری دی

بلاول بھٹو نے خورشید شاہ کے نام کی منظور دی،فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی نے سینئر رہنما و سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے امیدوار نامزد کردیا متحدہ اپوزیشن ان کی حمایت کرے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اپوزیشن اتحاد کی جانب سے وزیر اعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے امیدوار لانے کے اعلان کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے پیپلز پارٹی کی جانب سے خورشید شاہ کا نام فائنل کردیا گیا ہے۔


یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) کا شہباز شریف کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بنانے کا فیصلہ

تحریک انصاف کی مخالف جماعتوں نے اعلان کیا تھا کہ وزیر اعظم کے لیے امیدوار مسلم لیگ (ن) سے ہوگا جب کہ اسپیکر کے لیے پیپلز پارٹی اپنا امیدوار لائے گی اور ڈپٹی اسپیکر متحدہ مجلس عمل سے لایا جائے گا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد اسپیکر کے لیے خورشید شاہ کے نام کی منظوری دی ہے۔
Load Next Story