نیپال میں گھر پر مٹی کا تودہ گرنے سے 8 افراد ہلاک
نیپال میں جون سے ستمبر کے دوران تیز بارشوں کے سلسلے میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات عام ہیں
مٹی کا تودہ گرنے سے اہل خانہ مکان کے ملبے تلے دب گئے (فوٹو : فائل)
نیپال میں مٹی کا تودہ گرنے سے خاتون سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد ہلاک ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق نیپال کے علاقے 'بھیری' میں ایک گھر پر پہاڑی تودہ گرنے سے 8 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ ایک بچہ تاحال لاپتا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں خاتون سمیت 3 سے 11 سال کی عمر کے بچے شامل ہیں۔ اہل خانہ میں سے صرف خاندان کا سربراہ ہی محفوظ رہ سکا جو مزدوری کے سلسلے میں حادثے کے وقت گھر سے باہر تھا۔
ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کردیا ہے اور اب تک 8 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ گھر کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ایک بچہ لاپتا ہے جس کے ملبے تلے دبے ہونے کا شبہ ہے۔ موسم کی خرابی اور بجلی نہ ہونے کے باعث امدادی کارروائی بند کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ مون سون کے موسم کے آغاز سے ہی نیپال میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے دوران پہاڑی تودے گرنے کے واقعات اکثر رونما ہوتے رہتے ہیں۔ مون سون بارشوں کا سلسلہ ستمبر تک جاری رہے گا۔